ٹی وی میزبان جگن کاظم کو اپنے مارننگ شو میں رشتے داروں کے جسم سے بدبو آنے کی بات کہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
جگن کاظم نے کچھ دن قبل اپنے شو میں صفائی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے رشتے داروں کی کہانی بتائی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ، وہ کچھ عرصہ قبل رشتے داروں کی ایک شادی میں گئیں، جہاں انہوں نے جاننے والوں سے بات کی، ان میں دو افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی زیادہ بدبو آ رہی تھی کہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور بات کرنے میں بھی مسئلہ ہو رہا تھا۔
جگن نے بتایا کہ، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ دونوں افراد نے کئی دن سے نہایا تک نہیں کیونکہ ان کے بالوں سے سفیدی نظر آ رہی تھی، جس سے معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے بال تک نہیں دھوئے۔
جگن کاظم نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے جاننے والے خاندان کے دونوں افراد نے دانتوں کی صفائی بھی نہیں کی ہوئی تھی، اس لیے ان سے بات کرتے وقت بھی منہ سے بدبو آ رہی تھی۔
جس کے بعد انہوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ جب بھی محفل یا پروگرام میں جائیں تو اپنی صفائی کا خیال رکھ کر جائیں، کیوں کہ ان کی بدبو سے نہ صرف ان کی شخصیت بلکہ دوسرے افراد کو بھی تکلیف ہو سکتی ہے۔
جگن کاظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پہ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ، انہوں نے مذکورہ افراد کو سامنے نہیں بتایا کہ لیکن ٹی وی شو پر بات کرکے پورے ملک کو بتادیا۔
صارفین نے انہیں تجویز دی کہ کسی کا پردہ رکھنا سیکھیں اور یہ کہ وہ انہیں مذکورہ بات سامنے ہی بتا دیتیں تو اچھا تھا۔
بعض افراد نے لکھا کہ خاندان والوں کو بھی بتانا چاہیے کہ میزبان کیسے اس طرح کی باتیں کرلیتی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Juggan Kazim Criticized For Friends And Family Hygienic Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Juggan Kazim Criticized For Friends And Family Hygienic Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.